اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد قمی نے اربعین کو حق و حقیقت کا شاندار مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرحدوں پر اربعین کے زائرین کو زیادہ سے زیادہ خدمات بہم پہنچائی جائیں گی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد قمی نے شلمچہ سرحد کا دورہ کیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربعین عوامی انتظامی تحریک ہے اور اس تحریک کو عوامی ہی باقی رہنا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ اربعین کے تمام انتظامی اور رفاہی امور عوام کی طرف سے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حکام اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کریں بلکہ عوام اور حکام کو ملکر اس عظیم معنوی پروگرام کو بہترین شکل میں منعقد کرنے کے سلسلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ کربلا تک پہنچنے میں مشکلات اور دشواریاں ضرور ہیں لیکن مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہم زائرین سے معذرت خواہ ہیں۔
/129
19 اکتوبر 2019 - 02:13
News ID: 987821
سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد قمی نے اربعین کو حق و حقیقت کا شاندار مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرحدوں پر اربعین کے زائرین کو زیادہ سے زیادہ خدمات بہم پہنچائی جائیں گی۔